نوجوان کسی کے آلہ کار نہ بنیں ،سوچ کا محور پاکستان ہونا چاہیے،ندیم کامران

نوجوان کسی کے آلہ کار نہ بنیں ،سوچ کا محور پاکستان ہونا چاہیے،ندیم کامران

وہاڑی(بیورو رپوٹ+نما ئندہ خصوصی)صو بائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ند یم کا مر ان نے کہا ہے کہ با صلا حیت نو جوان نسل پا کستان کی سفیر ہے دنیا کی سا تو یں ایٹمی طا قت اور سی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پیک جیسے اہم مر کز کو اوج ثر یا پر لے جا نا نئی نسل کی ذمہ داری ہے نو جوان کسی کے آلہ کا ر نہ بنیں ان کی سوچ کا محو ر صر ف اور صر ف پا کستان ہو نا چا ہیئے یہ بات انہوں نے ضلع وہاڑی کے1122 طلبا و طا لبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کہی مقامی مارکی میں منعقدہ تقر یب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خور شید ، ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، ایم پی اے چوہد ری محمد یو سف کسیلیہ ، مسز شمیلہ اسلم، فر ح منظو ر رند، محکمہ تعلیم کے افسران حید ر عباس گر دیزی ، منصو ر شاہ ، نیا ز احمد مغل ، غلام محمد شاہ بخاری، رانا محمدیعقوب ، مسز نجمہ گلزار، شما ئلہ خالق، اے ڈی سی جی مہر امیر بخش ، اے ڈی سی آر خضر حیات، اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی ،ایس این اے شیخ خرم سلیم ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ محمد مظفر خان کے علاوہ طلبا و طا لبات انکے والد ین اور اسا تذہ نے شر کت کی تقر یب میں طلبا و طالبات کو وی آئی پی پرو ٹوکول دیتے ہوئے گا رڈ آف آنر پیش کیا گیا پو لیس کے چا ک و چو بند دستے نے با صلا حیت نو جو انوں کو سلامی دی صو بائی وزیر ملک ند یم کا مر ان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پا کستان کو اند ھیروں سے نکالا اور تر قی کی راہ پر گا مز ن کیا مخلص سیاست دانوں کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے گوادر بند ر گا ہ پا کستان کا دل ہے اس کی فعا لیت سے ملک کو سا لا نہ آٹھ ارب کی آمدن ہو گی تقر یب سے ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثا قب خورشید، مسز شمیلہ اسلم، فر ح منظور خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب حکو مت تعلیم کے شعبہ کو جس قد ر اہمیت دے رہی ہے اس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں اس اقدام سے صو بہ میں خو اندگی کی شر ح بڑ ھی ہے اور معیا ر تعلیم بہتر ہو ا ہے صو بہ پنجاب مختلف حو الوں سے دیگر صوبو ں کے لئے رول ماڈل ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی بی زیڈ یو کا کیمپس تعمیر اتی مر حلہ میں داخل ہو گا یہ منصو بہ منظوری کے آخر ی مر احل میں ہے تقر یب سے طلبا محمد بن طارق اور مقد س شفیع نے طلبا کی نما ئند گی کر تے ہوئے پنجا ب حکو مت کے اقدامات اور تعلیم کے شعبہ میں وزیر اعلی پنجاب کی خصو صی دلچسپی کو سراہا نقابت کے فرائض سینیئر ہیڈ ماسٹر ظفر جمیل نے انجام دیئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...