اوورسیز کمیشن کا مقصد سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہے ،جاوید بخاری
وہاڑی(بیورو رپوٹ+تحصیل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پا کستان کمیشن پنجاب جا وید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ 2014 ء میں اوورسیز کمیشن بنا چسکا مقصد پنجاب میں سمندر پار پا کستانیوں کے مسائل حل کرنا ہیں اب تک دنیا بھر سے نو ہزار اوورسیز پا کستانیوں کی کمپلنٹس متعلقہ اداروں کو(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
بجھوا تے ہوئے انکے مسائل حل کروا چکے ہیں کوئی بھی اوورسیز پا کستانی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی کمپلنٹ اوورسیز کمیشن کو بھیج سکتا ہے اب تک اوورسیز پا کستانیوں کی 50ارب روپے کی پراپرٹیز قبضہ مافیا سے واگزار کروا چکے ہیں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستانی کمیٹیاں بنا ئی گئی ہیں اوورسیز کمیٹیوں کے ڈپٹی کمشنر وائس چیئرپرسن جبکہ ڈی پی او ڈسٹرکٹ اٹارنی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ممبرز ہیں دنیا کے تمام مما لک سے اوورسیز پا کستانیوں نے اوورسیز کمیشن کو سراہا ہے اور تمام ادارے اوورسیز پا کستانی کمیشن کے ساتھ ملکر اوورسیز پا کستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں۔
ندیم کامران