مصالحتی سنٹر سے وقت کی بچت،معاملات جلد حل ہونے لگے

مصالحتی سنٹر سے وقت کی بچت،معاملات جلد حل ہونے لگے
  1. وہاڑی(بیورو رپوٹ+نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے کہا ہے کہ مصالحتی مرکز وہاڑی چیف جسٹس پنجاب سید منصور علی شاہ صاحب کے ویژن کے مطابق مختلف مقدمات میں مؤثر مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے جس سے عدالتوں اور لوگوں کا وقت بھی بچ رہا ہے اور معاملات بھی جلد حل ہو(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

    رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مصالحتی مرکز وہاڑی میں کل 8 مقدمات میں مصالحت کرائی گئی ان مقدمات میں سے 5 دیوانی نوعیت کے فیملی کیسز تھے جبکہ 3 کیسز فوجداری تھے بچوں کی حوالگی کا ایک کیس 2007 ؁ء سے مختلف عدالتوں میں چل رہا تھا مصالحتی مرکز میں اس کا فیصلہ مختصر لمحات میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے کر تے ہوئے بچوں کی ملاقات کا شیڈول تیار کر دیا گیا مختلف اوقات میں مصالحتی سنٹر میں پیش ہونے والے فریقین نے اس سنٹر کی افادیت اور کارکردگی کو سراہا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر