مختلف مذہبی تنظیموں کی ریلیوں کے باعث شہرمیں بدترین ٹریفک جام

مختلف مذہبی تنظیموں کی ریلیوں کے باعث شہرمیں بدترین ٹریفک جام

ملتان(وقائع نگار)مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام رہی ۔ارو شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔سوموار کے روز چونگی نمبر9سے حضوری باغ سے گھنٹہ گھر اور گھنٹہ گھر سے چوک کچہری کی طرف اور چونگی نمبر9سے چوک (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کچہری کی طرف مذہبی تنظیموں کی ریلیوں کیوجہ سے ٹریفک بُری طرح جام رہی ہے ۔لوگ ٹریفک کے رش میں 15/20فسٹ تک پھنسے رہے۔خصوصاً سکول سے چھٹی وقت بچوں کے والدین کو اپنے گھروں تک جانے میں شدید پریشانی رہی ۔بعض شہریوں نے چوک کچہری،گھنٹہ گھر چوک،چونگی نمبر9پر ٹریفک جام ہونے کیوجہ سے متبادل رائے استعمال کیے۔مگر وہاں پربھی ٹریفک کا رش بے پناہ رہا۔اسی دوران کوئی بھی ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیتے ہوئے نظر نہ آیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر