متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام گیارھویں سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی ‘ درود و سلام کے نذرانے‘ ملکی سلامتی کی دعائیں

متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام گیارھویں سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی ‘ ...

ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزم عاشقانِ رسولؐ جامع مدینہ مسجد محلہ پیر پراٹھی شاہ سٹی سٹیشن نشاط روڈ حرم گیٹ ملتان (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کے زیراہتمام گیارہویں سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جسکی قیادت سید سجاد علی شاہ چادر والی سرکار،متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی،ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر،قاری اعجاز عطاری،سید شاہد علی شاہ،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ محمد عارف رضوی،مرزا شرافت علی،محمد امین قادری،قاری عزیزالرحمن خان قادری،ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ،حاجی اقبال عادل،قاری توفیق حامدی،حاجی اقبال یوسف نقشبندی،حافظ منظور الہی حامدی،محمد افضل فرید،مرزا ارشدالقادری،صاحبزادہ اشرف کے علاوہ مشائخ عظام،علمائے کرام اور معززین شہر نے کی۔استقبالِ ربیع الاول ریلی جامع مدینہ مسجد محلہ پیر پراٹھی شاہ نزد سٹی سٹیشن سے شروع ہوکر تیمور روڈ،چوک شہیداں،ریلوے روڈ ،لکڑ منڈی چوک ،چوک سدوحسام ،چوک ڈیرہ اڈہ سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...