آقا کا میلاد منانا عشاق کا خاص امتیاز ہے‘ قاری ہاشم سعیدی

آقا کا میلاد منانا عشاق کا خاص امتیاز ہے‘ قاری ہاشم سعیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)آقا کا میلاد منانا عشاق مصطفٰی کی خاص امتیاز ہے، جلوس ومحافل کا انعقاد قلبی وروحانی سکون کا باعث اور(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں، حضور کی تشریف آوری قیام اَمن کا ذریعہ بنی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ قاری محمدہاشم سعیدی نے کیا وہ تنظیم فضلاء انوارالعلوم ملتان کے زیر اہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سلسلہ میں سالانہ ’’کاروانِ مصطفٰی موٹر سائیکل ریلی‘‘کے آغاز پرشرکاء سے مخاطب تھے،ریلی جامعہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان سے شروع ہوئی اور مقررہ راستوں سے گزر کر غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی کے مزار پر شاہی عید گاہ ملتان میں اختتام پذیر ہوئی۔قیادت ڈاکٹر علامہ قاری محمد ہاشم سعیدی، علامہ قاری محمدمیاں نوازی ، قاری عبدالعزیز سعیدی،خواجہ عاشق حسین صدیقی اور دیگر علماء نے کی ۔شہر بھر سے علماء حافظ ارشاد احمد، مفتی محمد صابر سعیدی، قاری مقبول احمد فیضی، مولانامحمد صدیق سعیدی، مفتی محمد کاشف فریدی، مولانامحمد فاروق شاہجمالی، مفتی غلام یٰسین سعیدی،قاری محمد رب نواز سعیدی،مولانا محمد نواز قادری، مولانا کرم رسول سعیدی، قاری محمد ابراہیم سعیدی، مولانا محمد شفقت جاوید، مولانا محمد طارق طاہر، حافظ محمد ناصر چشتی، صاحبزادہ سید محمدعادل شاہ ، قاری محمداکرم سعیدی ، قاری حبیب اللہ چشتی، مولانا محمدراشد ممتاز، مولانامحمدفیاض اور دیگر نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پرناظم اعلیٰ نے شرکاء اور انتظامیہ کے حسن انتظام پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ہاشم سعیدی