ربیع الاول کاآغاز‘ نذر نیاز کیلئے کیٹرنگ والوں کے پاس بکنگ شروع

ربیع الاول کاآغاز‘ نذر نیاز کیلئے کیٹرنگ والوں کے پاس بکنگ شروع

ملتان(جنرل رپورٹر،سٹی رپورٹر)ربیع الاول کا مبارک مہینہ آتے ہی نذر و نیاز کے لئے دیگ والوں کے پاس آرڈرز کی بکنگ شروع ہوگئی غیر معمولی رش کے باعث پکوان سنٹروں نے بھی مرضی کے ریٹ وصول کرنا شروع کردےئے ہیں ۔واضح رہے کہ 12ربیع الاول عید میلادالنبیؐ کے موقع پر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر

ملتان سمیت ملک بھر میں سب سے زیادہ نذر نیاز کی جاتی ہے اور اکثر شہروں میں دیگیں نایاب ہوتی ہیں۔ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی مختلف سماجی مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں عاشقان رسول کی جانب سے نظر و نیاز کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مساجد پر چراغاں اور گلیوں کی سجاوٹ کے لئے بھی شہریوں ن خرید و فروخت شروع کر دی ہے۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں حسین آگاہی سپےئر پارٹس مارکیٹ میں 30پونڈ کا کیک کاٹا گیا جس میں سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی 30پونڈ کیک کاٹنے کی تقریب کی صدارت صاحبزادہ قاری محمد احمد میاں نے کی اس موقع پر الحاج امیر علی قریشی ، احمد رضا قریشی، ظہیر احمد قریشی، آکاش قریشی، رانا سلمان احمد ، ولید احمد قریشی سمیت دیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کیک، نیاز

مزید : ملتان صفحہ آخر