لودھراں تاخانیوال سڑک کی تعمیر دن رات جاری

لودھراں تاخانیوال سڑک کی تعمیر دن رات جاری
  1. اڈاپل 14 ) نامہ نگار( پا کستان مسلم لیگ ن عوام کی فلاح اور بہتری کے دن رات کام کر (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

    رہی ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے لودھراں تا خانیوال دو رویہ سڑک کی تعمیر کر وا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں اس سڑک پر بلا روک ٹوک دن رات کام جاری ہے اور اگر کسی کو اس سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کی شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے یہ گفتگو جہانیاں میں پنجاب کالج کی تقریب کے بعد وفاقی وزیر عبد الرحمن کانجو کی تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ جہانیاں کے وفد سے ملاقات کے دوران کی مزیر وفاقی وزیر عبد الرحمن کانجو نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ جہانیاں کے صدر ملک سجاد ،جنرل سیکرٹری اور دیگر عہد داراا کو یقین دلایا کہ جہانیاں میں انڈر پاس کی تعمیر کے لئے اعلی احکام سے ضرور بات کروں گا اس کے لئے جہانیاں کے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی او کو بھی کر دار اداکرنا چائیے وفاقی وزیر عبد الرحمن کانجو نے جنرل سیکرٹری امجد حسین بٹر کو اپنے تمام رابطہ نمبر بھی دیے اور کہا کہ عوام کی فلاح اور صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے میری خدمات حاضر ہیں اس موقع پر پریس کلب کے صدر ملک سجاد میتلا ،جنرل سیکرٹری امجدحسین بٹر ،فنانس سیکر ٹری حاجی عابد مغل ،عبد الغفار قمر ،ثاقب علی ،حفیظ میتلا ،راشد عبد الجبار ،بشارت محمود ،محمد فاروق ،محمد رمضان ،الیاس جوئیہ ،طارق زیدی ،مسعود نظامی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

    عبدالرحمن کانجو

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...