بار اور بنچ کی معاونت بہتر معاشرے کی تشکیل

بار اور بنچ کی معاونت بہتر معاشرے کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی) سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون نے بار روم(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے صحت او ر تعلیم کواولین ترجیح دی 1985 میں جب رکن قومی اسمبلی تھا تو اس وقت گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول شجاع آباد اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شجاع آبادکا قیام کرایا بیشتر بوائز اینڈ گرلز سکولوں کو اپ گریڈ کرایا اس کے بعد میں نے اپنے فرزند رانا اعجاز احمد نون کو سیاست میں لایا جو2003کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو ا اور پھر 2008کے انتخابات میں دوبارہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو ا جنہوں نے شجاع آباد میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کا قیام کرایا اور اسے بعد 1122ریسکیو، ٹرانما سنٹر کاقیام کرایا ، پبلک پارک۔ پل چھوٹی نہر کے دونوں اطراف میٹل روڈ فٹ پاتھ اس کے دونوں اطراف لائٹنگ لگاکر لاہور کینال ویو کی طرز کا بنایا گیا ہے اس کے بعدکروڑوں رووپے کی لاگت سے بوائز اینڈ گرلز پبلک سکول کا کام مکمل ہو چکا ہے اس کے بعد 2013کے انتخابات میں رانا اعجاز نون تیسری بارپھر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا جس نے تحصیل شجاع آباد میں درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوائے ہیں اس طرح گائنی ہسپتال اور سٹیڈیم کا کام بھی شروع ہونے کو ہے قبل اس تحصیل پسماندہ شمار ہوتی تھی ہمارے ترقیاتی کام منہ بولتا ثبوت ہیں ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی بہتری کیلئے اجتماعی ترقیاتی کام کرائے وکلاء سے ہمارا تعلق سیاست سے ہٹ کر ہے 1964شجاع آباد میں چند وکلا ء ہوا کرتے تھے اب الحمداللہ اب وکلاء کی تعداد سینکڑوں میں ہے رانا شوکت حیات نون نے نئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ٹف ٹائل لگوانے کا بھی اعلان کیا صدر بار رانا طفیل احمد نون نے اپنے خطا ب میں کہا کہ رانا شوکت حیات نون نے ہمیشہ صحت او ر تعلیم کو فوکس رکھا انہوں نے شجاع آباد میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں انہیں ہم بار روم آمد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بار بینچ اور انتظامیہ کی معاونت سے ایک بہتر معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے تائیوان کریم عباسی ڈی ایس پی شجاع آباد نے بھی خطاب کیا اس موقع رانا سعد نون ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالروف مغل بھی موجود تھے .
شوکت نون