چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کے حق میں نہیں

چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کے حق میں نہیں

مظفر گڑھ ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حماد نواز خان ٹیپو نے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت اپنی موجودہ آ ئینی مدت پوری کرتے ہوئے سال 2018ء کے عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔ مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے سیاسی حکمتِ عملی سے کام لیتے ہوئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے متفقہ بل منظور کراکر سیاسی جغاداریوں کی تمام تر ڈس انفارمیشن کو غلط ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے میرے حلقے کے لئے فراخدلانہ گرانٹس مہیا کرکے ورکرز نوازی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ایم پی اے شپ کے دوران حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ گزشتہ 70 سالوں میں اس قدر ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساڑھے چار سالہ دور میں بلا امتیاز ترقیاتی کام میری حلقے کے غریب عوام سے بے پناہ محبت اور بے لوث خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کے حق میں نہیں ہیں تاہم اگر چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینا ناگزیر ہو تو پھر سب تحصیل رنگ پور کو مظفرگڑھ تحصیل میں رہنے دیا جائے کیونکہ مظفرگڑھ تحصیل ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل ہے اگر ضلع مظفرگڑھ میں نئی تحصیل بنانا ضروری ہے تو سرور شہید کی بجائے شاہ جمال، روہیلانوالی یا رنگ پور کو تحصیل کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے مظفرگڑھ پریس کلب کو نئی بلڈنگ ملنے پر صدر اے بی مجاہد اور دوسرے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر منور حسین بھٹی،اعظم بلوچ،مختیار احمد چوغطہ،فرحان ہاشمی،مخدوم جمشید ستاری،ماجد رحیم خانزادہ، اور احمد سعید چوہدری موجود تھے۔

حماد نواز ٹیپو

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...