مرنج ڈیم ایک لاکھ ایکڑ اراضی قابل کاشت ہو گی

مرنج ڈیم ایک لاکھ ایکڑ اراضی قابل کاشت ہو گی

جام پور (نامہ نگار )حلقہ کی عوام کی تقدیر بدلنے اور پائی جانے والی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

تمام کوشش کریں گے۔ عوام کے دلوں پر حکمرانی کرکے ووٹ کی پرچی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ہر یونین کونسل میں بلاتفریق ترقیاتی کام کراہیں گے۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے سابق امیدوار چیرمین یونین کونسل بستی میرن ملک محمد شاہد خان کے ساتھ ملاقات میں کہی،۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے لوگوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ کرنے کے لیے قبول چوک سے فاضل پور تک حفاظتی بند تعمیر کیا جائے گاجس کا سروے مکمل ہو چکا جلد اس پر کام کا آغاز ہو گا۔ جام پور شہر میں پانچ ارب روپے کے سٹی پیکج کی تکمیل سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گاوہاں پر لوگوں کو اچھے روز گار کے مواقع بھی ملیں گے۔ یونین کونسل بستی میرن میں بجلی کے بیس نئے ٹرنسفارمر فراہم کیے گئے اگر مزید عوام بھی ضرورت ہو نگے تو فراہم کریں ۔ شہر میں بوسیدہ تاروں کے نظام کو ٹھیک کرنے کے علاوہ پرانے ٹرانسفامروں کو بھی تبدیل کرائیں گے۔ شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنج ڈیم کی تعمیر سے علاقہ پچادھ کا ایک لاکھ ایکڑ رقبہ کاشت کے قابل ہونے کے علاوہ لوگوں کی املاک ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جائیں گی۔بلوچستان کے لوگو ں کو بھی اس سے بہت زیادہ فاہدہ ہوگا۔ بعد ازاں ملک محمد شاہد خان ڈڈا نے جام پور کے لوگوں کے مسائل کے علاوہ مقامی سیاسی صورت حال کے بارے میں اگاہ کیا۔ جس پر ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا کہ ان شاء اللہ لوگوں سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

جعفر خان لغاری

Bac

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...