دینی مدارس ‘ اسلام کے قلعے‘ سازشوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے‘ میاں مقصود

دینی مدارس ‘ اسلام کے قلعے‘ سازشوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے‘ میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے حکومت کی جانب سے مدارس کا ڈیٹا ازسرنومرتب کرنے کے فیصلے پر اپنے شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مختلف حیلوں بہانوں سے مدارس کے طلبا اور اساتذہ اکرام کو تنگ کرنا درست اقدام نہیں۔دینی مدارس اسلام (بقیہ نمبر48صفحہ7پر

کے قلعے ہیں ان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے۔ملک بھر میں اس وقت ہزاروں دینی مدارس کام کررہے ہیں جن میں لاکھوں طلبا زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل بھی حکومت نے نادرہ ڈیٹا منظم کرنے کے لیے ملک بھر میں موجود مدارس کا سروے کیا تھا۔حکمران اپنی ناکامیاں اورکوتاہیاں چھپانے کے لیے ایسے ایشوز اٹھارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ملک بھر کے مدارس ،ان کی انتظامیہ اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیرونی دباؤ پرٹارگٹ کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اس میں صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسولؐ کانظام حیات ہی نافذ العمل ہوکر رہے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر