ٹوکن ٹیکس کی مد میں لاکھوں کا غبن،وہاڑی کا کانسٹیبل گرفتار

ٹوکن ٹیکس کی مد میں لاکھوں کا غبن،وہاڑی کا کانسٹیبل گرفتار

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈکوارٹر انجینئر امجد شعیب ترین نے شہریوں سے فراڈ،دھوکہ دہی اور جعل سازی کرنیوالے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ وہاڑی(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

کو کانسٹیبل جاوید کو گرفتار کرادیا۔ملزم کیخلاف ٹوکن ٹیکس کے غبن اور شہریوں سے لاکھوں روپے رشوت کی دیگر درخواستوں پر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں گئیں۔قبل ازیں وہاڑی کے شہری احمد حسین نے انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان میں دائر درخواستیں الزام عائد کیا کہ ملزم جاوید اقبال نے ٹوکن ٹیکس کی مد میں رشوت وصول کی۔دوران انکوائری الزام بھی ثابت ہوگیا۔جس کے بعد جاوید کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اس مقدمہ میں ملزم کو گزشتہ روز دوران سماعت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔بتایا گیا ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ وہاڑی کا کانسٹیبل جاوید درجنوں شہریوں سے ٹوکن ٹیکس اور دیگر سرکاری محاصل وصول کررکھا ہے ۔لیکن سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے بلکہ غبن کرلیا۔

کانسٹیبل

مزید : ملتان صفحہ آخر