ہائی وے کالونی وہاڑی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ،مالک گرفتار
وہاڑی(بیورو رپوٹ+نما ئندہ خصوصی) ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تھانہ سی آئی اے میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ آر پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس پر سی آئی اے سٹاف پو لیس کے انچارج رائے عارف نے اپنی ٹیم مقبول احمد گجر اے ایس آئی ، محمد ارشد اے ایس آئی ودیگر کا نسٹیبلان شرافت علی ، اعجاز انور ، غلام مصطفی ، عبدالغفار ، فیاض رحیم ، محمد ارشد ، ثمر لطیف ، محمد یاسین اور شو کت علی ودیگر ایلیٹ فورس کے ہمراہ شہر کے وسط ہا ئی وے کالونی کے کوارٹر نمبر ایک پر ایس پی سجاد محمد خان ٹکا کی نگرانی میں کا میا ب چھا پہ مارا اور ایک مبینہ منشیات فروش غلام عباس عرف عباسی کو رنگے ہا تھوں گرفتار کرلیا ، اور کوارٹر کے مختلف حصوں میں چھپائی ہوئی 50کلو چرس ، 50کلو افیون ٹوٹل اڑھائی من منشیات برآمد کرلی ، اس منشیات کی قیمت 70لا کھ روپے سے زائدبتائی جا تی ہے اسکے علا وہ تین عدد کنڈے باٹ سمیت 76ہزار روپے وٹک بھی برآمد کرلی ہے اس موقعہ پر ڈی ایس پی سجاد محمد خان ٹکا ، سی آئی اے انچارج رائے محمد عارف ودیگر چھا پہ مار ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔
ہائی اے کالونی