لیبر کورٹ اور احتساب عدالت نے ضلع کچہری میں کام کاآغاز کر دیا

لیبر کورٹ اور احتساب عدالت نے ضلع کچہری میں کام کاآغاز کر دیا

ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلع کچہری میں 2 عدالتوں نے منتقل ہونے کے بعدفرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے۔یادرہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرشہر کے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

مختلف علاقوں میں قائم 11 عدالتوں کو ضلع کچہری میں منتقل کرنے کے احکامات کے بعد لیبر کورٹ اور احتساب عدالت نے گزشتہ روزضلع کچہری میں کام کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ روزضلع کچہری میں منتقلی کے بعدپہلے روزاحتساب عدالت میں 5 مقدمات اورلیبر کورٹ میں 47 مقدمات کی سماعت کی گئی ہے۔دریں اثناء اینٹی کرپشن کورٹ ،سپیشل کورٹ سنٹرل، ڈرگ کورٹ، کنزیومر کورٹ ، انشورنس ٹربیونل ، سپیشل کورٹ( بینکنگ کرائم)،بنکنگ کورٹ نمبر 1، 2 اور 3 کو بھی پرانی کچہری منتقل کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

لیبر کورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر