قندیل بلوچ قتل کیس‘ پولیس کی جانب سے مہلت کی استدعا پرسماعت 30 نومبر تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس‘ پولیس کی جانب سے مہلت کی استدعا پرسماعت 30 نومبر تک ملتوی

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں چالان جمع کرانے کے لئے پولیس کی جانب سے مہلت کی استدعا پرسماعت 30 نومبر تک ملتوی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں گزشتہ روزسماعت پر ایس ایچ اوتھانہ مظفر آباد سعید گجر کی جانب سے چالان جمع کرانے کے لئے مزیدمہلت دینے کی استدعاکی گئی جس پر سماعت ملتوی کرنے کاحکم دیاگیاہے۔اس موقع پرمقدمہ میں گرفتار ملزموں وسیم اور حق نواز کوعدالت میں پیش کیاگیااور ضمانت پررہاملزم عبدالباسط اور محمداسلم شاہین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر