ایم ڈی اے تا کلمہ چوک سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے مختص فنڈز منتقل
ملتان(نمائندہ خصوصی)واسا ملتان نے ایم ڈی اے چوک سے کلمہ چوک تک سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے مختص فنڈز ایم ڈی اے کومنتقل کردیئے ہیں۔بتایا جاتا ہے واسا کی جانب سے سڑک کی تعمیر ومرمت کی مد میں 35سے 40لاکھ روپے ایم ڈی اے کو ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔جبکہ باقی رقم سے کلمہ چوک سے باغ لانگے خان تک سڑک کی تعمیر ومرمت شروع کررکھی ہے ۔قبل ازین واسا کی جانب سے ایم ڈی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
اے چوک سے باغ لانگے خان تک سیوریج لائن کی بچھائی کیلئے سڑک کھودی گئی ۔اسی دوران ایم ڈی اے نے ڈیرہ اڈا سے ایم ڈی اے چوک تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا اور واسا کو تعمیر ومرمت کے فنڈز ایم ڈی اے کو ٹرانسفر کرنے کی ہدایات دیں بعدازاں صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد 38لاکھ روپے ایم ڈی اے کو ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔
فنڈز منتقل