ریلوے شعبہ ٹرانسپورٹ واپڈا اور پی ایس او کے مابین شٹل کاک بن گیا

ریلوے شعبہ ٹرانسپورٹ واپڈا اور پی ایس او کے مابین شٹل کاک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے شعبہ ٹرانسپورٹ دو محکموں کے مابین شٹل کاک بن کر رہ گیا واپڈا اور پی ایس او انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث سمہ سٹہ ‘تھرمل پاور سٹیشن میں کھڑی 10سے زائد فرنس آئل سے بھری مال گاڑیاں سکیورٹی رسک بن گئیں ذرائع کے مطابق پی ایس او انتظامیہ روٹین کے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
مطابق بذریعہ ریلوے تھرمل پاور سٹیشن کو فرنس آئل کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ تمام یونٹس بند ہونے کے باعث تھرمل پاور میں فرنس آئل کو محفوظ کرنے کی گنجائش بھی ختم ہوگئی ہے جس کے باعث فرنس آئل سے بھری ہوئی دو گاڑیاں تھرمل پاور کے اندر ‘ دو باہر یارڈ میں جبکہ 6گاڑیاں سمہ سٹہ سیکشن میں کھڑی ہیں جو ہائی سکیورٹی رسک ہیں اور کسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا اندیشہ ہے سکیورٹی مسائل کے باعث ریلوے سٹاف بھی 24گھنٹے مذکورہ سیکشنوں میں ڈیوٹی دینے پر مجبور ہے جبکہ یارڈز گاڑیوں سے فل ہونے کے باعث یوسف والا کول پاور پلانٹ اور دیگر پراجیکٹس پر سامان کی فراہمی کے لئے بھی آپریشنل معاملات متاثر ہورہے ہیں اور گاڑیاں بلاک ہونے کے باعث روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ریلوے کو برداشت کرنا پڑررہا ہے۔
شٹل کاک