2017-18‘ این ایچ اے کی ٹال پلازوں کے آمدنی ساڑھے 4 ارب تک پہنچ گئی

2017-18‘ این ایچ اے کی ٹال پلازوں کے آمدنی ساڑھے 4 ارب تک پہنچ گئی

ملتان (جنرل رپورٹر) این ایچ اے کو ٹال پلازوں کی مد میں 2016-17کے دوران جنوبی پنجاب سے 4ارب96لاکھ سے زائد آمدنی حاصل ہوئی جو رواں سال 2017-18میں بڑھ کر ساڑھے چار ارب روپے تک پہنچ گئی ہے مذکورہ آمدنی این ایچ اے سے منظور شدہ صرف 18ٹال(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پلازوں سے ہوتی ہے تاہم ہائی وے انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیا گیا ہے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد نے پنجاب ساؤتھ سمیت تمام ریجنز میں واقع ٹال پلازہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ماہ کی5تاریخ تک اپنے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں بتایا جاتا ہے کہ ٹال پلازہ ٹھیکیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 5تاریخ تک ٹال پلازہ ٹھیکہ کی قسط جمع نہ کروانے والے ٹھیکیدار(کمپنی)کا ٹھیکہ منسوخ کردیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کے ساتھ ٹال پلازہ ٹھیکیداروں کے معاہدہ میں طے ہے کہ ہر ٹھیکیدار ٹال جمع کرنے والی قم کی قسط مہینہ کی5تاریخ تک جمع کروانے کے پابند ہونگے این ایچ اے حکام اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ٹال پلازہ حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں سے بنک گارنٹئ کے علاوہ ایک قسط بھی ایڈوانس حاصل کرتا ہے تاہم بعض ٹال پلازہ ٹھیکیداروں کی طرف سے ماہانہ قسط دیر سے جمع کروائے جانے کی شکایات سامنے آرہی تھی جس پر ہیڈ کوارٹر نے نوٹس لیا ہے.

ٹال پلازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...