صادق آباد شہر کی سالگرہ گرینڈ جشن میں تبدیل،شہری امڈ آئے

صادق آباد شہر کی سالگرہ گرینڈ جشن میں تبدیل،شہری امڈ آئے

صادق آباد(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی صادق آباد اور بزم اکبر کے زیر اہتمام دنیا کے پانچواں اور پاکستان کے واحد شہر صادق آباد کی سالگرہ کی تقریب عسکری پارک میں منعقد ہوئی ‘سالگرہ صادق آباد فیسٹیول کی مرکزی تقریب کے مہمانان خصوصی محسن پاکستان نواب سر صادق محمد خان عباسی والی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ریاست بہاولپو رکے نواسہ پرنس قمر الزمان عباسی اور نامور موٹی ویشنل ٹرینر قاسم علی شاہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنس قمر الزمان عباسی نے نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خان عباسی کی پاکستان کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی اور اہالیان صادق آباد کو اپنے شہر کی سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے پر خراج تحسین پیش کیا ‘اس موقع پر نامور موٹی ویشنل ٹرینر قاسم علی شاہ نے اپنے منفرد انداز سے والدین اور بزرگوں کے عزت اور احترام کا لیکچر دیا اور سالگرہ صادق آباد فیسٹیول میں شریک ہونے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا اور اہالیان شہر کو اپنی ثقافت اور کلچر کو پرموٹ کرنے اور اپنے شہر سے محبت پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آرگنائزر پروگرام چودھری اکمل شاہد کنگ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری شفیق پپا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا سالگرہ صادق آباد فیسٹیول میں لوک فنکار واحد الن فقیر ،مائی دادلی ،زرینہ مائی ،محمد بخش آہڑ ،ڈی جے شیز رانا نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا واحد الن فقیر نے اپنے روایتی ڈانس سے حاضرین تقریب کو جھومنے پر مجبور کردیا سالگرہ صادق آباد فیسٹیول میں صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیش پنجاب چوہدری محمد شفیق ،اقلیتی ایم پی اے مسلم لیگ ن سیٹھ کانجی رام ،ایم پی اے مخدوم مرتضیٰ محمود ،مخدوم عثمان اکبر ،قائد عوامی اتحاد سید میر فضل الہی فضلی ،عبدالصبور چوہدری ،میاں محمد شبیر ،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں محمد اسلم ،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری خلیل احمد ،چیف ایگزیکیٹو نیو فیصل بیوریجز چودھری افضل شاہد کنگ ،سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد ،حاجی خادم حسین ،چوہدری اسدسلیم ،حافظ عبدالرزاق ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی طالب حسین ،چوہدری اظہر شفیق ،صدر آٹو یونین محمود احمد چوہدری ،صدر شوز مرچنٹس ایسوسی ایشن آصف محمود ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران میاں احسان اسد ،فضل محمود حیدری ،احمد نواز چیمہ ،ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی رانا طارق محمود خان ،خالد بن سعید ،جام فتح ڈہرکی ،بشیر سومرو ،صدر پریس کلب عبدالستار سندھو ،جنرل سیکرٹری شکیل احمد جتالہ ، سید جنید کاظمی ،آصف نصیب ،فرحان اقبال ،سجاد احمد چوہدری ،میاں زاہد بشیر ،ملک جاوید ،سوشل ویلفیئر آفیسر رابعہ خالد ،تحصیل صدر پی ٹی آئی خواتین صائمہ طارق ،آمنہ سلیمان ،سماجی کارکن شاہدہ یوسف ،پرنسپل ایم سی گرلز ہائی سکول میڈم ساجدہ شریف سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے آرگنائزر چوہدری اکمل شاہد کنگ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری شفیق پپا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آلودگی سے پاک صادق آبا دکے نعرے نے شہریوں کو نیا شعور دیا عوام نے اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور اپنے حصے کا درخت لگانے کا عزم کرلیا ہے ۔زندہ قومیں اپنی تہذیب اور ثقافت کو کبھی فراموش نہیں کرتی ہیں سالگرہ صادق آباد فیسٹیول منانے کا مقصد صادق آباد کے عوام کو صادق آباد بنانے میں جن شخصیات کا کردار تھا ان سے متعارف کروانا اور انہیں خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرنا ہے سالگرہ صادق آباد کے موقع پر ہم نے پالوشن فری صادق آباد کا سلوگن دیا ہے جس کی تکمیل کے لئے پورا سال کاوشیں جاری رہیں گی صادق آباد کی سماجی فلاحی شخصیت حاجی خادم حسین نے صادق آباد کو گرین اور کلین بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا پالوشن فری بنانے کیلئے ہزاروں پودے لگوائے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صادق آباد

مزید : ملتان صفحہ آخر