چوری ڈکیتی کی پے درپے وارداتیں‘ ڈولفن فورس کی کارکردگی کا پول کھل گیا

چوری ڈکیتی کی پے درپے وارداتیں‘ ڈولفن فورس کی کارکردگی کا پول کھل گیا

160ملتان (کرائم رپورٹر)پے درپے وارداتوں نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقہ کڈنی سنٹر کے قریب ڈکیتی کی واردات ڈاکو شہری محمد شفقت سے گن (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

پوائینٹ پر 20ہزار اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ،قطب پور کے علاقہ فضل ملز کے قریب دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے شہری کو لوٹ لیا،ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری محمد ساجد سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے چھین لیے،الپہ کے علاقہ کھو بھانے والا کے قریب2 موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے کارسوار شہری کو لوٹ لیا،موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر شہری صفدر سے نقدی چھین کر فرارہوگئے۔مظفرآباد پولیس کے علاقے میں بستی سلطان پور کے قریب دو ڈاکووں نے محمد ارشد سے ایک لاکھ 32ہزار روپے چھین لئے ممتازآباد پولیس کے علاقے میں چار ڈاکووں نے محمد زاہد سے دولاکھ 60 ہزار روپے، گلگشت پولیس کے علاقے میں فیاض سے موبائل فون اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمد وکیل سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا غلام شبیر نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ عارف، عدنان اور شاہد وغیرہ نے اس کی جیب سے 50 ہزار روپے چوری کر لئے ہیں کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد احسن کی کار، گلگشت پولیس کے علاقے میں حنیف کے گھر سے دو لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا سامان، زکریا پولیس کے علاقے سے ماجد کا موٹرسائیکل، نیوملتان کے علاقے سے امین کا موٹرسائیکل اور بستی ملوک پولیس کے علاقے سے محمد اکرم کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی مظفرآباد پولیس نے دوران سفر زیورات چوری کرنے کے الزام میں رخسانہ جبکہ نورمحمد کی گاڑی سے زرعی ادویات چور ی کرنے کے الزام میں زبیر اور عمران کو گرفتار کیا گیا راجپوت کالونی کی رہائشی زیتون بی بی نے نیوملتان پولیس کو درخواست دی کہ چار نامعلوم کار سواروں نے دھوکہ رہی سے انہیں اپنی کا ر میں بٹھا لیا اور نشہ آور چیز سونگھا کر اسے اور اس کی بہن کو بے ہوش کردیا ملزموں نے ان سے تین لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کے زیورات ہتھیا لئے اور انہیں بوعہ پور کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

چوری ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...