فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ سوئیٹس پروڈکشن یونٹ سیل کردیا

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ سوئیٹس پروڈکشن یونٹ سیل کردیا

ملتان ( وقائع نگار) پنجاب فو ڈاتھارٹی نے ملتان میں کاروائی کرتے ہوئے ناقص صفائی اور غیر معیاوری اجزاء کے استعمال پر معروف سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر جبکہ 9فو ڈپوائنٹس کوایک لاکھ بارہ ہزارپانچ سو روپے جرمانہ ،متعدد کو نوٹسز اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔تفصیلات کے مطابق چوک بستی ملوک چک نمبر12-پر واقع نیو فوڈ میلہ سوئیٹس اینڈ بیکرز کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے ،(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

پروڈکشن یونٹ میں مکھیوں کی بھرما ر،گندہ اور بدبودا ر پانی ،زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال، ،نان فو ڈگریڈ کلر ،حشرات کی روک تھام کے لیے کوئی مناسب انتظامات نہ ہونے اورپروسیسینگ ایریامیں سگریٹ کے ٹکڑے پڑے ہونے کو سٹور کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ علاوہ ازیں کبیر والا میں فاروق سوئیٹس اینڈ بیکرز کو 25ہزارروپے،حاجی اینڈ جعفر سوئیٹس کو 20ہزارروپے،مدینہ کالونی بورے پر واقع بھٹی برادرز پاپڑ فیکٹری ،وہاڑی میں واقع کیفے ٹیریا کیمسٹ یونیورسٹی ،کیفے ٹیریا چوہدری انٹرپرائززکیمسٹ یونیورسٹی کو,15 15ہزارروپے،خانیوال روڈ پرواقع ماما ہوٹل کو 12ہزارروپے اور چار فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر10500روپے کے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے جبکہ 23لیٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس،44ساشے نان فوڈ گریڈ کلر،15لیٹر خراب آئل،8کلو گرام کلرڈ سلانٹی،5kgخشک مصالحہ،7پیکٹ زائدالمیعاد بریڈ ،100ساشے گٹکا،4لیٹر مضر صحت جوس ،60لیٹر غیر معیاری دودھ اور 1kgکلر کینڈیز موقع پر تلف کر دی گئیں۔

فوڈ اتھارٹی کارروائیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...