ڈائریکٹر اسٹیٹ کی بزرگ جوڑے کو مطمئن کرنیکی کوشش ناکام،احتجاج پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ پریشان،کیس ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی میں پیش کیا جائیگا،جاوید شاہ

ڈائریکٹر اسٹیٹ کی بزرگ جوڑے کو مطمئن کرنیکی کوشش ناکام،احتجاج پر پولیس اور ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کیخلاف احتجاج کرنیوالا جوڑا گزشتہ روزایم ڈی اے آفس میں موجود رہا۔اس (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ مختلف طریقوں سے نسیم بی بی اور محمد ادریس کومطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔لیکن ناکام رہے ایم ڈی اے کی تمام تریقین دہانیوں کو مستردکرتے ہوئے نسیم بی بی اورمحمد ادریس نے باہر روڈ پر آکر احتجاج شروع کردیا جس پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ میں پریشانی کی لہردوڑ گئی ۔معلوم ہوا ہے ایم ڈی اے نے فاطمہ جناح فیز ٹو کیلئے نسیم بی بی اور محمد ادریس کی اراضی ایکوائر کی۔لیکن اس جوڑے نے اراضی کی رقم لینے سے انکار کردیا اور اراضی چھوڑنے کا مطالبہ پیش کردیا۔گزشتہ ہسپتالوں کے دوران ایم ڈی اے کے مختلف دفاتر میں اس جوڑے کو جھوٹی تسلی کے سوا کچھ نہیں ملا جس پر اس جوڑے نے تنگ آکر احتجاج کاراستہ اپنایا۔پی آراوایم ڈی اے سید جاوید شاہ نے کہا ہے کہ نسیم بی بی اور اُس کے شوہر کو متعدد مرتبہ اُن کی شرائط منظور کرنے کی پیش کش کی ہے ۔لیکن ہر مرتبہ یہ جوڑا اپنی بات سے منحرف ہوجاتا ہے انہوں نے کہا اب یہ کیس ایم ڈی اے کی گورنینگ باڈی میں پیش کیا جائیگا۔جس کی منظوری کے بعد اراضی کا قبضہ نسیم بی بی اور محمد ادریس کے حوالے کردیا جائیگا۔

جاوید شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...