نئے مدارس کی رجسٹریشن ‘ حکومت اور مدارس میں دوریاں برقرار

نئے مدارس کی رجسٹریشن ‘ حکومت اور مدارس میں دوریاں برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)حکومت اور مدارس کے درمیان دوریاں کم نہ ہو سکیں۔ نئے مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات تاحال حل نہ ہوسکے، رجسٹریشن کا عمل رک جانے کے باعث قومی ایکشن پلان کے بعد پورے ملک میں کوئی نیا مدرسہ نہ بن سکا۔ کڑی شرائط کے باعث مدارس کے نئے بنک (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
اکاؤنٹس اوپن کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2015ء4 میں اتحاد تنظیمات المدارس اور وزارت داخلہ کے مابین مدارس کی رجسٹریشن اور بنک اکاؤنٹس کے حوالے سے اتفاق کیا گیا تھا مگر دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال یہ معاملات حل نہیں کئے جا سکے۔ اتحاد تنظیمات المدارس اور حکومت کے مابین ڈیڈ لاک ہونے کی وجہ سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل رک چکا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے نئے مدرسے کے قیام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلئیرنس سے بھی مشروط کر دیا ہے۔ اتحاد تنظیمات المدارس کے ذمہ داران کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن اور اکاؤنٹ اوپن کرانے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔
مدارس