تشدد کے بعد بچہ قتل ، معروف روحانی شخصیت سمیت 4افراد حادثات کا شکار ، نوجوان نے خودکشی کر لی

تشدد کے بعد بچہ قتل ، معروف روحانی شخصیت سمیت 4افراد حادثات کا شکار ، نوجوان ...

محسن وال، خانیوال، چھب کلاں، چوک سرور شہید، لودھراں ، ڈیرہ غازیخان، دراہمہ (نمائندگان) نامعلوم افراد نے 10 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کرکے نعش مکئی کے کھیت میں پھینک دی‘ قبرستان کے قریب نشئی کی نعش برآمد تیز رفتار اے پی وی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے معروف روحانی رہنما ٹریفک حادثہ میں چل بسے‘ گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی ، مکان کی چھت گرنے(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

سے 6 سالہ بچی جاں بحق ، خاتون زخمی ہوگئی اس سلسلہ میں محسن وال، خانیوال، چھب کلاں سے نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق محسن وال چک نمبر 134سولہ ایل میں دس سالہ بچہ محمد زکریا کی لاش گاؤں کے قریب مکئی کے کھیت سے ملی بچے کو نا معلوم افراد نے منہ میں مٹی بھر کر اور ایک آنکھ نکال کر بے دردی سے قتل کر کے گاؤں قریب ہی واقع مکئی کے کھیت میں پھینک دی بچے کے والد محمد ضیاء نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں میرا بیٹا گزشتہ روز شام چار بجے کے بعد گھر سے غائب تھا جس کو ڈھونڈنے کے لیے مسجد میں اعلان بھی کروائے تھے لیکن آج میرے بیٹے کی لاش ملی ہے تھانہ صدر پولیس میاں چنوں نے لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی دریں اثناء خانیوال میں منشیات فروشوں اور خریداروں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے گزشتہ روز اعوان چوک سے ملحقہ قبرستان کی دیوار کے ساتھ نامعلوم نشئی کی نعش برآمد ہوئی علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار، سٹی رپورٹر کیمطابق گذشتہ شب ملتان کا رہائشی حا فظ محمد زاہد اپنی بیوی سحرش جبیں اور دو بیٹیوں کے ہمراہ اپنی کار پر اپنے سسرال اڈا جمال چھپری سے واپس ملتان جا رہا تھا کہ چوک سرور شہید کے نواحی اڈا عزیز چوک پر سامنے سے آنی والی تیز رفتار APVوین نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں حافظ محمد زاہد اسکی بیوی اور دو بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں جبکہ وین میں سوار دو خواتین شہناز اختر سکنہ 90MLتحصیل کڑور اور سلیمہ بی بی سکنہ کڑور شدید زخمی ہو گئیں جنہیں پٹرولنگ پولیس ریاض آباد کے اہلکار وں اور الرابعہ ٹرسٹ چوک سرور شہید نے فوری طور پر ہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا حافظ محمد زاہدکی حالت نازک ہو نے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق لو د ہر ا ں کے ر ہا ئشی فقیر حبیب اللہ سراجی نقشبندیؒ ا پنے بیٹے سلیم اور عبد ا لقا در کے ہمر ا ہ کا ر پر لیہ سے وا پس آ ر ہے تھے کہ کا ر فتح پو ر کے قر یب ڈ یو ا ئیڈ ر سے ٹکر ا نے سے ا لٹ گئی جس کے نتیجہ میں فقیر حبیب اللہ سراجی نقشبندیؒ اور عبد ا لقا د ر جا ں بحق ہو گئے اور ا نکا بیٹا شد ید ز خمی ہو گیا جسے ہسپتا ل منتقل کر د یا گیا فقیر حبیب اللہ سراجی نقشبندیؒ کی نما ز جنا ز ہ نو ا حی علا قہ بستی شہید ا ں وا لا میں ا دا کر دی گئی نما ز جنا ز ہ میں سیا سی سما جی شخصیا ت اور ا ہل علا قہ نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ریسکیو ز را ئع کے مطابق سپر چوک نادرا آفس کے قریب کے 14 سالہ نوجوان محمد اکبر ولد افضل نے ناگھریلو جھگڑے کی وجہ سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر نے کی کوشش ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کردیا ر یسکیو ذ را ئع کے مطابق سپرچوک بی کالونی کے 20 سالہ نوجوان محمد سہیل ولد منیر نے نامعلوم وجہ سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ڈیرہ غازیخان ، دراہمہ سے نمائندہ خصوصی کیمطابق ملتان روڈ نزد پیر امیر شاہ ایک مکان کی چھت گر گئی چھت گرنے چھ سالہ بچی سمیت خاتون ملبے تلے دب گئے مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122کی مدد سے دونو ں کو نکال لیا گیا جبکہ چھہ سالہ بچی جویریہ موقع پر ہلاک ہوگئی اور خاتون مسز شاہد کوسر کی چوٹ لگنے پر تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ۔

قتل حادثات

Bac

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...