ریلوے کے 13اسسٹنٹ کی بطور سپرنٹنڈنٹ ترقیاں چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )محکمہ ریلوے کے 13اسسٹنٹس کی بطور سپرنٹنڈنٹس ترقیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
گیا، عدالت نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ترقیوں کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے محکمہ ریلوے کے جعفر علی سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواستوں کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار سمیت درجنوں اسسٹنٹ سینئر ترین ہونے کے باوجود ترقیوں سے محروم ہیں، سیاسی بنیادوں پر جونیئر اسسٹنٹس کو ترقیاں دے دی گئی ہیں، ترقیاں پانے والوں میں غلام نبی بھٹی سخاوت علی، نیاز احمد، مسعود، محمد سہیل اور دیگر شامل ہیں۔