سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر زیر التواء انکوائریاں مکمل کرنا ہوں گی :چیئر مین نیب

سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر زیر التواء انکوائریاں مکمل کرنا ہوں گی ...

لاہور( خبرنگار ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ زیرالتوا ء انکوائریز میں کسی بھی قسم کے سیاسی دبا ؤکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔ چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد نے چیئرمین نیب کو اہم کیسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر زیر التوا ء انکوائریز سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ زیرالتوا ء انکوائریز میں کسی بھی قسم کے سیاسی دبا ؤکو خاطر میں نہ لایا جائے اور مقدمات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

چیئرمین نیب

مزید : کراچی صفحہ اول