قومی اسمبلی : قانون و انصاف کمیشن کا ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور

قومی اسمبلی : قانون و انصاف کمیشن کا ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ پیر کو اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جس کی اتفاق رائے سے ایوان نے منظوری دے دی۔

قانون وانصاف بل

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...