کراچی، جھگڑے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، خاتون زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی تھانے کی حدود میں بلڈنگ سے کچرا نیچے پھینکنے پر جھگڑا ہوگیا، پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق بغدادی کے علاقے میں یوسف ہارون روڈ پر واقع بلڈنگ میں خاتون نے دوسری منزل سے کچرا نیچے پھینکا جو علاقے میں رہائش پزیر پولیس اہلکار زاہد پر آکر گر گیا۔پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات اہلکار زاہد نے طیش میں آکر خاتون سے جھگڑا کیا اور ایک ہوائی فائر کردیا، جس سے 23 سالہ گل بی بی زخمی ہوگئی۔پولیس نے اہلکار زاہد کو گرفتار کرلیا ہے، ایس پی لیاری آفتاب نظامانی کے مطابق اہلکار نشے کی حالت میں تھا۔زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا