بلاول بھٹو زرداری کاخیرپور ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کاخیرپور ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کیایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے، علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور ٹریفک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنر خیرپور کو حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ خیرپور حادثے پر صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، فیاض علی بٹ اور دیگر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول