ٹانک ،شمالی وزیرستان کے 507افراد پر مشتمل قافلہ پاکستان پہنچے گا

ٹانک ،شمالی وزیرستان کے 507افراد پر مشتمل قافلہ پاکستان پہنچے گا

ٹانک(نمائندہ خصوصی)انگور اڈہ کے راستے شمالی وزیرستان کے 507افراد پر مشتعمل قافلہ افغانستان کے علاقہ لمن سے پاکستان پہنچے گا ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کی میڈیا سے گفتگو۔ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی محمد اشفاق احمدنے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ سال آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے 102گھرانوں نے نقل مکانی کرکے افغانستان کے علاقہ لمن میں رہائش پذیر اختیار کر لی تھی انہوں نے کہا کہ 507افراد پر مشتعمل 102گھرانے منگل کے روز افغانستان کے علاقہ سے انگور اڈہ کے راستے جنوبی وزیرستان میں داخل ہونگے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں داخل ہونے والے مذکورہ متاثرہ خاندانوں کو بعد میں ایف آر بنوں کے علاقہ بکا خیل کیمپ منتقل کر دیا جائیگا

 

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...