خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کااجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کااجلاس

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کاایک اجلاس اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورمیں کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر صوبائی اسمبلی وجیہ الزمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی محمود خان اورقربان علی سمیت محکمہ ماحولیات اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے متعلق مختلف منصوبوں پرتفصیل سے غوروخوض کیاگیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور میں ماحول کو آلودہ کرنے والی زیادہ ترفیکٹریوں کو بند کیاگیا ہے اور باقی آلودہ فیکٹریوں کے خلاف بھی جلد ایکشن لیاجائے گا۔ اس کے علاوہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...