شہداء کانگڑہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک پہنچ گیا

شہداء کانگڑہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک پہنچ گیا

شبقدر(نامہ نگار) شبقدر کانگڑہ فیڈر پر 22گھنٹے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے۔مساجد میں پانی ناپید ہونے کی وجہ سے نمازیوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ مساجد ویراں نظر آنے لگے۔ ان خیالات کا اظہار میاں فردوس آف کانگڑہ نے شبقدرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا اہلکاروں کی فرغونیت اور بربریت انتہاکو پہنچ گئی ہے۔ واپڈا والے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم اور بربریت کا مظاہر کرتے ہوئے علاقہ ماہزارہ ،ڈھیرکے، یاغی بنداور آٹکی میں 22گھنٹے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کیاہواہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔ مساجد میں پانی ناپید ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے اور اکثر ان علاقوں کے مساجد ویراں نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقہ شبقدر میں میٹر ریڈر بغیر ریڈنگ کے عوام کے بلوں میں حد سے زیادہ ریڈنگ ڈالتے ہیں جو مسائل پیداکرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول