مہمند ایجنسی ،سینکڑوں افراد نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

مہمند ایجنسی ،سینکڑوں افراد نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر (نمائندہ خصوصی)مہمند ایجنسی کے مختلف تحصیلوں میں پیپلز پارٹی کے مختلف اجتماعات میں سینکڑوں افراد دیگر سیاسی جماعتوں مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ ارشد بختیار کی قیادت میں مہمند ایجنسی میں جوق درجوق قبائیلی عوام پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں ۔ تحصیل یکہ غنڈ ، صافی ، دویزئی اور میچنی کے مختلف علاقوں میں منعقدہ اجتماعات میں سرتاج ، صوبت خان ، احمد جان ، گلاب سید ،عالم شیر ،عطاء اللہ سمیت کثیر تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے ارشد بختیار کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین عطاء اللہ ، مختیار صافی اور عالم شیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی قبائیلی عوام کی ہردل عزیز سیاسی جماعت ہے اور اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے قبائیلی علاقوں کی ترقی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ارشد بختیار نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں تعلیم ،صحت اور مواصلات سمیت تمام ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کے دور میں ممکن ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مہمند ایجنسی سے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔