نوشہرہ ،معدنیات اور ٹیکس کے محکموں میں اندھیر نگری چوپٹ راج

نوشہرہ ،معدنیات اور ٹیکس کے محکموں میں اندھیر نگری چوپٹ راج

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں معدنیات اور ٹیکس وصول کرنے والوں نے اندھیر نگری چوپٹ راج شروع کررکھی ہے دریائے کابل کے کنارے سے ریت مٹی لے جانے والے ٹریکٹر ڈرائیوروں سے 500 فی پھیرا ٹیکس وصول کرکے رسید تک نہیں دی جاتی ٹیکس نہ دینے والے ٹریکٹر ڈرائیوروں کوبھاری جرمانے کرنے کا سلسلہ شروع ہے اگر خیبر پختونخوا حکومت نے 24 گھنٹے کے اندر اندر یہ غنڈہ ٹیکس بند نہ کیا تو بھرپور احتجاج کرکے احتجاجی روڈ بلاک کردیں گے تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی یونین کے صدر تسلیم ولد کشور خان حکیم آباد نوشہرہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حلقہ ڈھیری کٹی خیل میں معدنیات ٹیکس اور دیگر ٹیکس وصول کرنے والے ہر ٹھیکیدار کے آدمیوں نے دریائے کابل کے کنارے ریت اور مٹی لے جانے والے ٹریکٹر ڈرائیوروں کو ناجائز طورپر 500 روپے فی ٹریکٹر وصول کرنا شروع کردیا ہے رسید طلب کرنے پر بھاری جرمانے کی دھمکی دی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک اس بات کا فوری نوٹس لیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر