کوہاٹ ،جنگل خیل کے باشندے پیسکو حکام سے تعاون کریں ،اے اے سی

کوہاٹ ،جنگل خیل کے باشندے پیسکو حکام سے تعاون کریں ،اے اے سی

کوھاٹ( بیورورپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے جنگل خیل کے عوام پر زوریا ہے وہ بجلی کنڈا کلچر کی مد میں پیسکو حکام سے تعاون کریں لوڈشیڈنگ کو مقررہ شیڈول سے زیادہ نہیں کی جائیگی علاقہ میں ٹریفک مسئلہ حل کرنے کے لئے ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے سڑکوں پر سپیڈ بریکیر ز کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایات پر من وعن عمل کیاجارہاہے جبکہ ملنگ آباد قبرستان میں پڑے گندگی کے ڈھیروں کو ٹھکانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جنگل خیل کے علاقہ اربن چار میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا اس موقعہ پر عمائدین علاقہ‘ معززین اورشہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی کھلی کچہری میں اسرار شنواری ‘سہیل خان ‘اختر منیر ‘ملک امیر خان لوہانی ‘حبیب الرحمان‘ تحصیل کونسلر پیر عادل شاہ اور سلیم خان نے گندگی کے ڈھیر ‘بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ‘رش اوقات میں ٹریفک پولیس کی تعیناتی ‘ زرعی زمینوں کی حد براری ‘ شیری ویلہ کو گیس فراہمی‘ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول کو فرنیچر کی فراہمی‘ افغان مہاجرین کے لئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے اور صفائی کے لئی سویپروں کی عدم تقرری جیسے مسائل پیش کئے ایڈیشنل اے سی نے ان مسائل کو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں جلد حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر