اے این پی دیر بالا کے معطل کارکنوں کی رکنیت بحال کر دی گئی
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے دیر بالا کے 6 پارٹی کارکنان میاں بشیر احمد ، میاں کلیم اللہ ،ملک خائستہ رحمان، افتخار احمد ،میاں سمیع اللہ اور ملک کامران کی رکنیت بحال کر دی ہے ، یاد رہے کہ پارٹی سرگرمیوں کی خلاف ورزی ، متوازی پارٹی بنانے اور پارٹی کے خلاف کام کرنے پر ان تمام کارکنوں کی رکنیت معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم متذکرہ بالا تمام کارکنوں نے شوکاز نوٹسز کے جواب میں معافی نامہ جمع کرا دیا ہے جس کے بعد ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے