ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 گرفتار

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ٹاؤن پولیس نے حسنی ‘ ظفر آباد ‘ کورائی اور ٹیکن کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو بندوق ‘ ایک پستول ‘ چرس اور شراب برآمد کرکے 6ملزمان گرفتار کرلئے ‘ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر کورائی میں سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کاشف ستار نے حسنی ‘ ظفر آباد ‘ کورائی ‘ ٹیکن اور ڈسٹری نمبر7پر کاروائی کے دوران دو بندوق ‘ ایک پستول اور 51کارتوس ‘ 3لیٹر شراب ‘ 180گرام چرس برآمد کر کے چار ملزمان گرفتار کرلئے۔ کرایے کے مکانات کی رجسٹری نہ کرنے پر ایک کرایہ دار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ علاقہ کورائی میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے سہولت کار گل شیر بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...