رستم ،جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ،2 جاں بحق ،ایک زخمی

رستم ،جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ،2 جاں بحق ،ایک زخمی

مردان ( بیورورپورٹ)رستم کے علاقہ لنڈے میں جائیداد کے تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے سپیشل برانچ انسپکٹر اپنے سگے بھائی سمیت جان بحق ہوگئے جبکہ فریق دوم سے ایک شخص لگ کر زخمی ہوگیاتھانہ رستم پولیس کے مطابق سپیشل برانچ پشاور کے انسپکٹر اسرارخان اپنے چھوٹے بھائی شاہین زیب کے ہمراہ کھیتوں میں گندم کی بوائی میں مصروف تھاکہ اس دوران ملزمان گل روشن ولد عجب خان ،عزن،ظریف خان ،سرند پسران گل روشن اورحارث ولد عزن نے ان پر اندھاھند فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی موقع پر جان بحق جبکہ دوسرے فریق سے محمد افضل لگ کر زخمی ہوگیا پولیس نے فریق اول کے جہانزیب ولد حاجون اور فریق دوم سے محمد افضل کے بیان پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر