جندول میں نوبیاہتا نوجوان ٹریکٹر حادثہ میں جاں بحق

جندول میں نوبیاہتا نوجوان ٹریکٹر حادثہ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ گاوں ڈنڈونوں سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا نوجوان ٹریکٹر حادثہ میں جابحق ، مقامی پولیس کے مطابق عبد اللہ لد بحرمند خان ساکن ڈنڈونوں گاوں نرو اوبو میں ٹریکٹر پر کھیت میں حل چلا رہا تھا کہ اس دوران ٹریکٹر بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان ٹریکٹر تلے آنے سے شدید زخمی ہوا تھا جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال ثمرباغ لے جایا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے تیمرگرہ اور پھر پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں جانبحق ہوا ۔مرحوم کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔