چینی اور امریکی فوجیوں کی سالانہ ریسکیو مشقیں ختم

چینی اور امریکی فوجیوں کی سالانہ ریسکیو مشقیں ختم

پورٹ لینڈ(آئی این پی ) چینی اور امریکی فوجیوں کی آفت زدہ علاقے میں سالانہ مشقیں ختم ہو گئیں ، یہ مشقیں ایک ہفتہ سے امریکہ کے مغربی ساحل پر پورٹ لینڈ میں جاری تھیں ، یہ مشقیں آفات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تبادلہ پروگرام کا حصہ تھیں۔چین کی لبریشن آرمی کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے فوجی کمانڈر زینگ جیانگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کی افواج کے درمیان ان تبادلوں کے باعث باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے،ان مشقوں کا مقصد آفت زدہ علاقے میں ریلیف کا کام کرنا تھا اور اس کے ساتھ دونوں افواج کی تربیت میں اضافہ بھی کیا جانا تھا ، گذشتہ بیس سال کے د وران اس پروگرام کے تحت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون اوراعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،چین اور امریکہ دو بڑی فوجی طاقتیں ہیں ا س لئے انہیں خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تا کہ وہ انسانیت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے تا کہ آفت زدہ عوام کی بہتر خدمت کی جا سکے اور ان کی بحالی کا کام کیا جا سکے کیونکہ دنیا جتنی محفوظ ہو گی ، علاقائی امن و سلامتی کو اتنا ہی فروغ حاصل ہو گا

مشقیں ختم

مزید : پشاورصفحہ آخر