کنڈی سرکل اتحاد نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،فتح خان کنڈی

کنڈی سرکل اتحاد نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،فتح خان کنڈی

ٹانک(بیورو رپورٹ) کنڈی سرکل اتحاد نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں ہم اسلام کے ٹھکیداروں یا تبدیلی کے دعویداروں کیخلاف نہیں بلکہ علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے 20سالوں سے علاقہ کنڈیان کا استحصال کیاگیا مذید برداشت نہیں کرینگے کنڈی سرکل اتحاد میں گل امام ،پائی،درکی،اما خیل،ملازئی سے جوق درجوق عوام کی شمو لیت اتحاد پر اعتماد ہے علاقہ عوام فرسودہ نظام کا خاتمہ اور علاقے کی ترقی چائیتے ہیں آمدہ الیکشن میں کنڈی سرکل اتحاد نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار یوسی پائی کے ضلعی ممبر اور کنڈی سرکل اتحاد کے بانی فتح خان کنڈی نے ڈپٹی کمشنر افس ٹانک میں میڈیا کے نما ئندوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کنڈیان کا گذشتہ20سالوں سے استحصال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ گمبیر مسائل سے دو چار ہے گلیاں ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ تعلیم ،صحت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی عوام کی بھرپور اسرار پر کنڈی سرکل اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ بھرپور کا میابی کی طرف رواں دواں جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم اسلام کے ٹھکیداروں یا تبدیلی کے دعویداروں کیخلاف نہیں بلکہ علاقے کی ترقی ،ا فرسودہ نظام اور خان ازم کا خاتمہ چا ہتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ کنڈی اتحاد میں گذشتہ روز اما خیل سے پرویز شاہ کنڈی ،سابق نا ظم حاجی حیات اللہ،پیرذادہ راشد منصور شاہ،ملازئی سے سابق ضلعی امیدوار حاجی نادر خان ،گل امام سے حاجی ظہور خان اور دیگر نے خاندان سمیت شمو لیت کا اعلان کیا ہے اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے مذید سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ مشران کی شمو لیت متوقع ہے کنڈی سرکل اتحاد نے آمدہ الیکشن میں متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے

 

مزید : پشاورصفحہ آخر