ختم نبوتؐ ایکٹ اسلاف کا مسلمانوں کو دیا ہوا تحفہ ہے،مولانا معراج الدین
پشاور(کرائمز رپورٹر) ختم نبوتؐ ایکٹ اسلاف کا مسلمانوں کو دیا ہوا تحفہ ہے اور عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کا اساس ہے حکومت ہوش سے کام لئے تاجدار ختم نبوتؐ ریلی سے مولانا معراج الدین سرکانی کا خطاب ،جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوتؐ ریلی بسلسلہ استقبال ربیع الاول دار العلوم جمامعہ امانیہ سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے قصہ خوانی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی ریلی کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا معراج الدین سرکانی ممتاز عالم دین مفتی نظام الدین سرکانی علامہ ڈاکٹر صدیق علی چشتی ،امیر نور الحسنین گیلانی ،سید محمد سبطین گیلانی ،سید محمد علی شاہ باچا، مولانا عقل وزیر چشتی ،مفتی اسماعیل ودیگر کررہے تھے مقررین نے خطاب کرتے ہئے کہا کہ خلیفہ اول صدیق اکبرؓ سے لے کر پیر میر علی شاہ اور شاہ احمد نورانی تک ہمارے اسلاف نے عقیدہ ختم نبوت ؐ کا تحفظ کیا ہے جسکے لئے جانی ومالی قربانیاں دی ہے اسلئے ہم کسی صورت عقیدہ ختم نبوتؐ کے ایکٹ میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے حکومت نے ختم نبوتؐ ایکٹ میں ترمیم کرکے باالخصوص 20 کروڑ پاکستانی اور تمام دنیا کی مسلمانوں کو درد پہنچایا ہے لہذا حکومت فوری طور پر مسلمانوں سے معافی مانگ کر اور وضاحت کریں کہ آئندہ ایسا مضمون حرکت نہیں کرینگے اوریہ بھی وضاحت کریں کہ ہمارے ایمانوں کو کیوں چھیڑا کہ ترمیم کس کے اشاروں پر ہوا ملوث ذمہ داروں کو عوام کے سامنے لاکر عبرت ناک سزا دی جائے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ختم نبوتؐ اسی اسلام کا بنیاد ہے ہم اسلام اور پاکستان کے بنیاد کو کسی طور پر کمزور کرنا برداشت نہیں کرسکتے ۔