ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی ایم ایس معاملات سلجھانے میں ناکام

ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی ایم ایس معاملات سلجھانے میں ناکام

کوھاٹ( بیورورپورٹ) وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی ایم ایس ہسپتال کے معاملات سنبھالنے میں ناکام‘ جمعتہ المبارک کے روز ایمرجنسی میں ECG ٹیکنیشن کے نہ ہونے سے عمر گل نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال جس میں صوبائی حکومت کی بے حسی اور منتخب ممبران کی نااہلی کی وجہ سے سفارش اور نالائق افسران تعینات ہیں جن کی غفلت کے باعث ہسپتال مزبح خانے کی صورت اختیار کر چکا ہے اس حوالے سے جمعتہ المبارک کے دن حیات شہید کالونی کے رہائشی مریض عمر گل کو ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے ECG کروانے کا کہا مگر ECG ٹیکنیشن جس کا نام اعظم بتایا گیا کمرے کو تالا لگا کر غائب تھا آدھا گھنٹہ سے زیادہ گزرنے کے بعد جب تک ٹیکنیشن آیا اس وقت تک ہسپتال کی ایمرجنسی میں ای سی جی روم کے سامنے پڑے پڑے مریض جان کی بازی ہار گیا اس موقع پر مریض کے بیٹے عرفان گل نے روتے ہوئے فریاد کی کہ یہ ہسپتال علاج کرنے کے بجائے مقتل گاہ بن چکی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ECG ٹیکنیشن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر