ٹانک میں گراں فروش عوام کولوٹنے میں مصروف

ٹانک میں گراں فروش عوام کولوٹنے میں مصروف

ٹانک(بیورو رپورٹ)ٹانک شہر اور مضافاتی علاقوں میں خود ساختہ قیمتوں اور غیر معیاری اشیاء خورد ونوش کی بھرمار ڈپٹی کمشنر ٹانک بھی گراں فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام شہر بھر میں بدستور مہنگائی کاراج عوام کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹا جارہا ہے تفصیلات کے مطا بق ٹانک اور مضافاتی علاقوں میں گراں فروشوں نے خود ساختہ قیمتوں سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹنا شروع کردیا ہے جبکہ رہی سہی کسر غیر معیاری اشیاء خوردونوش نے پوری کردی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے ڈپٹی کمشنر سے کافی توقعات وابستہ تھے تاہم وہ بھی سوشل میڈیا پر سلفیوں تک محدود ہو کر رہے گئے ہیں جس سے گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش کے ذمہدران کو کھلی چوٹ دی ہے جس سے ٹانک اور مضافاتی علاقوں میں مہنگائی کا راج نافذ ہے شہریوں نے صو بائی حکو مت اور کمشنر ڈیرہ سے فوری اصلاح احوال کا مطا لبہ کردیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر