جان عالم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ ملک زرین زلمی نے اپنے نام کرلیا

جان عالم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ ملک زرین زلمی نے اپنے نام کرلیا

جندول(نمائندہ پاکستان) جان عالم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ ملک زرین زلمی نے جیت لیا ، ٹورنامنٹ کا آغاز گذشتہ ماہ دشوار گذار علاقہ مسکینی طوران کے دشوار گذار گراونڈ پر کیا گیا تھا ، ملک زرین زلمی اور مسکینی الیون نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جس کے بعد گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن میچ کھیلا گیا ، فائل میچ کا ٹاس ملک زرین زلمی کے کپتان سید نواب مشوانی نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 199رنز بنائے جس کے جواب میں مسکینی الیون 123رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔فائنل کے مہمان خصوصی ایم پی اے اعزاز الملک افکاری، ضلعی ناظم محمد رسول خان م تحصیل ناظم ہمایون خان ، ممبر ضلعی کونسل احمد شاہ مشوانی،اور صاحبزادہ نجم اللہ تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر ضلعی کونسل احمد شاہ مشوانی نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کے ساتھ ہر یونین کونسل پر کھیل کے میدان تعمیر کرانے کے جو وعدے کئے تھے ان کو ایفاء نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں عوام کو بھول چکے ہیں اس لئے عوام شدید مسائل میں جھکڑتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں مسائل کا حل نکلنا مشکل ہے اس لئے عوامی مفادات کی پیش نظر حکومت مستعفی ہوکر دوبارہ انتخابات کا اعلان کر دیں تاکہ تعصب کے سیاست کا خاتمہ ہوسکے۔ اعزاز الملک افکاری اور ضلعی ناظم محمد رسول خان نے کہا کہ ان کے پاس فنڈ موجود ہیں مگر کوئی گراونڈ کی تعمیر کیلئے زمین دینے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ کھیل کا مقصد تفریح سمیت جوانوں کا استعداد اور صلاحیت بڑھانا بھی ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ گراونڈ آبا د ہو ، تقریب سے تحصیل ناظم ہمایون خان اور تحصیل امیر صاحبزادہ نجم اللہ نے بھی خطاب کیا ، مہمانان خصوصی نے مجموعہ طور پر ارگنائزنگ کمیٹی کیلئے ایک لاکھ نقد کا اعلان بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر