شانگلہ میں انصاف کرکٹ کلب جونیئر نے فائنل جیت لیا

شانگلہ میں انصاف کرکٹ کلب جونیئر نے فائنل جیت لیا

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں انصاف کرکٹ کلب جونیئر نے فائینل جیت لیا ، الپوری لال خانی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں الپوری تحصیل کے مختلف کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تمام کرکٹ ٹیموں کے نوجوانوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل بھی انتہائی دلچسپ رہا سیمی فائنل میں انصاف کرکٹ کلب جونیئر نے سہارا کرکٹ کلب کو شکست دے کر فائینل راؤنڈ کے لئے کولیفائی کرلیا انصاف کرکٹ کلب نے فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کرلیا ۔فائنل میچ میں عمران علی نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو فاتح قرار دیا ٹیم کے کپتان عرفان اللہ خان نے نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کی اچھی کھیل پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شانگلہ کے نوجوانوں میں کھیلوں کی اچھی ٹیلنٹ موجود ہے ۔ٹیم کے کپتان نے منیجر عطااللہ اور احسان اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا اخر میں انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...