بشام تاخوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی منظوری بڑی کامیابی ہے :ڈاکٹر عباد اللہ

بشام تاخوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی منظوری بڑی کامیابی ہے :ڈاکٹر عباد اللہ

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ سے مسلم لیگ( نواز) کے رکن قومی ا سمبلی وفاقی پا رلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ شانگلہ بشام تا خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی منظوری بڑی کا میابی ہے اور اس کی تعمیر سے شانگلہ کی تقدیر بدل جائے گی۔ شنگ گریڈ سٹیشن کی تکمیل اور پورن گرڈ سٹیشن کی منظوری کی بدولت شانگلہ پاکستان کا واحد لوڈ شیڈنگ فری ضلع بن جائے گا اور یہاں کے عوام کو مقامی بجلی دی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے شانگلہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، صرف افتتاحیں نہیں کرتے بلکہ عملی کام کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ صوبے کے وزیر اعلی پرویز خٹک اور عمران خان جھوٹ بولنے کے چیمپئن ہیں۔ تبدیلی کے دعویداروں نے صوبہ خیبر پختون خواہ کو شدید نقصان پہنچایا۔ اصلی تبدیلی ہم لاینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز شانگلہ کی یونین کونسل لیلونئی کے علاقوں شیشن،کس اور لا ڑئی شالیزارہ میں عوامی اجتما عات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اجتما عات سے مسلم لیگ( نواز) کے ضلعی صدر انتخاب عالم خان ممبر ضلع کونسل حیات خان، ممبر تحصیل کونسل مظہر علی،عدالت خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر یوتھ تنظیم کے نوجوانوں سمیت درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر عباد نے کچہ روڈ ڈیرو کنڈاو کا افتتا ح بھی کیا اور علاقے کیلئے بجلی،پینے کا صاف پانی اور روڈ ز کی تعمیر کی منظوری بھی دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...