ڈپٹی کمشنر مالاکنڈنے بچے کوقطرے پلواکرپولیومہم کاافتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر مالاکنڈنے بچے کوقطرے پلواکرپولیومہم کاافتتاح کردیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈنے بچے کوقطرے پلواکرپولیومہم کاافتتاح کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان لودھی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں بچے کوپولیوکے قطرے پھیلاکرمہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرڈاکٹروکیل خان اورڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالدبھی موجودتھے ڈپٹی کمشنرسلمان لودہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیومہم میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے پولیوعملہ گھرگھرجاکراپنی ڈیوٹی کویقینی بنادیاجائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے سے محروم نہ رہ جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر