ڈیرہ میں ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ میں ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)عیدگاہ کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے عقیل عباس عرف نومی ولد ہاشم سکنہ عیدگاہ کے واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کیخلافATA 302/34-7 کے تحت درج کرلیا ہے ۔عقیل عباس عرف نومی کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر